by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایچ ایف ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کی 11ویں پوزیشن پر مطمئن

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ہاکی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی 11 ویں پوزیشن پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

پی ایچ ایف حکام نے میگا ہاکی ایونٹ میں کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی پر بھی اطمینان ظاہر کیا ہے اور کہا کہ قومی ٹیم نے ایونٹ میں پہلے سے کہیں بہتر کھیل پیش کیا۔

پی ایچ ایف حکام نے کہا کہ ٹیم میں کچھ خامیاں موجود ہیں، جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، ایشین گیمز کے لیے ٹیم میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے گا۔

پی ایچ ایف حکام نے مزید کہا کہ کوچنگ فریم ورک نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہرمن کروئس کی زیر نگرانی جاری رہے گا۔

پی ایچ ایف حکام نے یہ بھی کہا کہ ہرمن کروئس سینئر ٹیم، انڈر21، انڈر 18 اور ویمنز ٹیموں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کریں گے۔



PNP

Comments are closed.