by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز

کراچی(پی این پی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
 



PNP

Comments are closed.