by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کیلیے تھی، متنازع رنگ دینا کم عقلی ہے: ناصر حسین شاہ

کراچی ( پی این پی ) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے تھی، متنازع رنگ دینا کم عقلی ہے۔ اپوزیشن سندھو دیش کے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں ناصر شاہ نے کہا کہ اپوزیشن دھرتی تقسیم کی سازش چھپانے کےلیے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جوابی قرارداد عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے تھی، متنازع رنگ دینا کم عقلی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا وہ سندھ دشمن سازش کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی نے قرار داد کے وقت غیرحاضر رہ کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔



PNP

Comments are closed.