کراچی(پی این پی)کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران میاں بیوی کے سامان سے 580گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کسٹمز ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچرز پر کی گئی جہاں میاں بیوی غیر ملکی پرواز کےذریعے دبئی روانہ ہورہے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات زیورات کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی جس کا وزن 580 گرام ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.