by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج، ملزمان کی شناخت ہوگئی

لاہور (پی این پی): لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرلیا گیا ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے تفتیش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹیموں کی نگرانی ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے دستیاب تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات قانون اور میرٹ کے مطابق مکمل کی جائیں اور کسی بھی ملزم کے ساتھ بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیشی ٹیمیں مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ کیس کی پیش رفت پر وہ خود بھی مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سید ذیشان رضا کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

PNP

Comments are closed.