راولپنڈی(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی پر آراو آفس کےاعتراضات کے خلاف اپیل بھی دائر کی تھی جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے کاغذات پراعتراض خارج کردیا گیاتھا۔الیکشن ٹریبونل نےشیخ رشیدکو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دیا تھا۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 56 اور57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کی تھیں۔4 جنوری کو الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نےاعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران آر او کے اعتراضات مسترد کیے تھے۔
اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل قرار دینے کی سازش ناکام ہوگئی۔میں خاندانی ہوں، اصلی ہوں، نسلی ہوں۔میں کسی کی عزت سے نہیں کھیلا، کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی کے لوگوں باہر نکلو، آپ نے قلم دوات پر ووٹ دینا ہے۔اب ایک دم سے شیخ رشید کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کو اچنبھے کی نظر دے دیکھا جارہا ہے۔
Trending
- جنوبی کوریا کا تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
- سانحہ پمز: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی
- زندگی رہی تو شاید بلاول کو بھی وزیر اعظم بنتا دیکھ لوں: عمران اسماعیل
- دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بیانات سے گریز کیا جائے:مجتبیٰ خامنہ ای
- رکشہ ڈرائیور نے جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرکے زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- کورنگی میں اب صرف کام ہوگا ماموں اور مرغا بننے کا وقت ختم ہوچکا مرتضیٰ وہاب
- یوکرین میں ویئر ہاؤس پر روسی حملے میں 27 افراد ہلاک،درجنوں زخمی
- انڈسٹری لگے گی، کاروبار ہوگا تو ملک چلے گا، ہارون اختر
- مائیک ہیسن اور عاقب جاوید شہزادہ چارلس کے عشائیے میں شرکت کیلئے لندن جائیں گے
- کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی علاقوں میں بہتری کے لیے 4 ارب روپے خرچ ہوں گے، ناصر حسین شاہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔