اسلا م آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین نے این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے۔
انہوں نے درخواست میں این اے 47 کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 47 میں نتائج کی مبینہ تبدیلی پر رپورٹ بھی طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ این اے 47 آئی سی ٹی 2 کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔