سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق روئیداد خان کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
روئیدادخان 28 ستمبر 1923ء کو مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے، وہ پاکستان کے سب سے سینئر بیوروکریٹ تھے، ان کی عمر 101سال تھی، انہوں نے 1949ء میں سول سروس جوائن کی تھی۔
روئیداد خان نے 5 صدور اور 3 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور کئی اہم اداروں میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔
روئیداد خان نے چیف سیکریٹری سندھ و خیبر پختون خوا اور صدر و وزیرِ اعظم کے مشیر سمیت اہم عہدوں پر ذمے داریاں انجام دیں۔
وہ 1971ء میں جنرل یحییٰ خان کے دور میں سیکریٹری انفارمیشن تھے، ان کی خود نوشت 1997ء میں شائع ہوئی تھی۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post