آسٹریا کے شہر ویانا میں جوہری تحفظ سے متعلق آئی اے ای اے کی وزارتی کانفرنس نے ایک مشترکہ بیان منظور کیا۔بیان میں کہا گیا کہ جوہری تحفظ ایک قومی ذمہ داری ہے جس میں جوہری مواد، تابکاری مواد یا متعلقہ تنصیبات کے خلاف بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کی روک تھام، نگرانی اور جواب دینا شامل ہے ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں ان ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والی ممکنہ کمزوریوں اور خطرات سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کی نگرانی کی ضرورت ہے۔
چین کے نمائندے نے اپنی تقریر میں کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے اپنی نیوکلیئر سکیورٹی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں متعدد قوانین و ضوابط نافذ کیے گئےہیں، جوہری مواد اور جوہری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جوہری تنصیبات کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے جامع سکیورٹی مشقوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔
جوہری سلامتی پر آئی اے ای اے کی وزارتی کانفرنس 20 مئی کو شروع ہوئی اور یہ 24 مئی کو اختتام پذیر ہوگی ۔ کانفرنس میں عالمی جوہری تحفظ کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی گئی اور جوہری توانائی اور جوہری تحفظ کے شعبے میں ممالک کے تازہ ترین طریقوں کا تبادلہ کیا گیا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔