by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی اے نے ’سمز‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد (پی این پی)مفت موبائل فون سم کی آڑ میں جعلی سمز کارڈز کے دھندے کا انکشاف ہوا ہے، پی ٹی اے نے جعلی سمز کے اجرا سے بچنے کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق ہرگزایکسپوز نہ کریں،پی ٹی اے نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے صارف کی لاعلمی میں اس کے نام پردوسری سم بھی جاری ہو سکتی ہے،آپ کے نام پر جاری سم غیرقانونی استعمال میں آئے تو قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔پی ٹی اے نے ہدایت دی کہ نئی سم ہمیشہ موبائل فون کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے ہی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد خریدیں،یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو۔پی ٹی اے نے کہا ہے کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔

PNP

Comments are closed.