by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قبائل میں تصفیے کیلئے سرنڈر کرنے والے کئی ڈاکوؤں کو بھی سرکٹ ہاؤس لایا گیا

کچے میں پائیدار امن اور قبائلی تنازعات کےحل کیلئے سرکٹ ہاؤس سکھر میں مختلف قبائل کے درمیان تصفیے کیلئے سرنڈر کرنے والے کئی ڈاکوؤں کو بھی لایا گیا۔

کچے میں پائیدار امن اور قبائلی تنازعات کے حل کیلئے سرکٹ ہاؤس میں 4 روزہ اہم بیٹھک کا آغاز ہوگیا ہے، تصفیے کیلئے قبائل کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

آپریش کے دوران سرنڈر کرنے والے کئی اہم ڈاکوؤں کو بھی سرکٹ ہاؤس لایا گیا، جن میں ایک ایک کروڑ روپے سر کی قیمت رکھنے والے ڈاکو راحب شر اور ثناء اللّٰہ شر بھی شامل ہیں۔

اس اہم بیٹھک میں کچے کے خونی تنازعات، زمینوں پر قبضے، دیگر مسائل کا حل تلاش کیا جائے گا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سرکٹ ہاؤس کے اندر اور باہر تعینات کی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.