by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات ریٹائرڈ ملازمین کاقانونی حق ہے،انتظامی تاخیر یا محکموں کے درمیان معاملات کی وجہ سے واجبات روکے نہیں جا سکتے،سندھ ہائی کورٹ آئینی بنچ کے ریمارکس

کراچی(پی این پی) سندھ ہائی کورٹ آئینی بنچ نے ٹی ایم سیز کے مرحوم سینٹیری ورکرز کی بیواؤں کو واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات ریٹائرڈ ملازمین کاقانونی حق ہے، انتظامی تاخیر یا محکموں کے درمیان معاملات کی وجہ سے واجبات روکے نہیں جا سکتے،مرحوم ملازمین کے اہلخانہ کو 6ہفتوں میں تمام واجبات ادا کئے جائیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  سندھ ہائی کورٹ آئینی بنچ میں ٹی ایم سیز کے مرحوم سینٹیری ورکرز کی بیواؤں کو واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ واجبات کی عدم ادائیگی سے اہل خانہ شدید مالی مشکلات کاشکار ہیں۔

کے ایم سی کے وکیل کی تمام واجبات کی ادائیگی ایک ماہ میں کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پنشن ادائیگی کیلئے ماہانہ 20کروڑ روپے فراہم کررہی ہے،سندھ حکومت کو 9.8ارب روپے اضافی فنڈ فاہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

عدالت نے کہاکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ واجبات ریٹائرڈ ملازمین کاقانونی حق ہے،انتظامی تاخیر یا محکموں کے درمیان معاملات کی وجہ سے واجبات روکے نہیں جا سکتے،مرحوم ملازمین کے اہلخانہ کو 6ہفتوں میں تمام واجبات ادا کئے جائیں،عدالت نے وکیل کے ایم سی کی یقین دہانی پر درخواستیں نمٹا دیں۔



PNP

Comments are closed.