by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی

کراچی ( پی این پی ) ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں، آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 3086 روپے گھٹنے کے بعد 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے ہو گیا۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کم ہو کر 4430 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔



PNP

Comments are closed.