by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی صرافہ بازار ڈکیتی کا ڈراپ سین 6 کلو چاندی لوٹنے والا ملزم گرفتار

کراچی (پی این پی) ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے 3 روز قبل صرافہ بازار میں ڈکیتی کرنے والے ملزم سعید احمد  کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و چاندی برآمد کرلی۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 25 ستمبر کو کھارادر کے علاقے صرافہ بازار میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چاندی کی ڈکیتی کی تھی۔ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزم 31 اگست کو کھارادر کاغذی بازار میں کپڑے کے تھان کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر تقریباً 06 کلو چاندی لیکر فرار ہوگئے تھے، گرفتار ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ معلومات اور سی سی وی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھارادر، کلری اور نیو ٹاؤن کے علاقوں میں ڈکیتی کرتے تھے۔ گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.