کراچی (پی این پی) پاکستانی روپے نے آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی معمولی مضبوطی برقرار رکھی اور 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر روپیہ 277.37 پر بند ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں ڈالر کے مقابلے میں 3 پیسے کا اضافہ ہے۔ خیال رہے کہ پیر کو پاکستانی روپیہ 277.40 فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔
عالمی سطح پر جاپانی ین منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں سات ماہ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ صبح کی ٹریڈنگ کے دوران ین 153.53 فی ڈالر تک مضبوط ہوا جس نے جولائی میں جاپان کی مداخلت کے دوران حاصل کی گئی سطح کو بھی عبور کر لیا اور یہ فروری کے بعد ین کی سب سے مضبوط سطح ہے۔
ڈالر انڈیکس جو کرنسیوں کے ایک مجموعے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ناپتا ہے ین کی مضبوطی کے باعث معمولی کمی کے ساتھ 98.83 پر رہا۔اس کے نتیجے میں یورو اور برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ دونوں میں 0.06 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو بالترتیب 1.1628 ڈالر اور 1.3549 ڈالر پر رہے۔
دوسری جانب برینٹ کروڈ فیوچرز 0630 جی ایم ٹی تک 1 ڈالر 25 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 98.25 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ 2 ڈالر 22 سینٹ یا 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ 93.70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
PNP
Comments are closed.